سعیداحمدسعید : پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیاں طلب ،خواہشمند کمپنیز3 مئی تک بولیاں جمع کراسکتی ہیں۔
نجکاری سے قبل پی آئی اے کے تمام نقصانات اور قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل۔حکومت پی آئی اے کا صرف ہوا بازی کا شعبہ نجی تحویل میں دینا چاہتی ہے۔
پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرزنجی تحویل میں دئیے جائیں گے،49 فیصد شیئرزحکومتی ملکیت میں ہی ہوں گے جبکہ اکثریتی شیئرسےانتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہوگا۔