بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا، تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں بھی بری

2 Apr, 2024 | 01:02 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ایک اور ریلیف مل گیا، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں عمران خان سمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس  نے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے تھانہ مارگلہ کے مقدمے کی سماعت کی ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت  تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔

 عدالت نے بانی پی ٹی آئی، اسد عمر و دیگر شریک ملزمان سمیت لیگی رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز  کو بھی بری  کر دیا۔

 ملزمان کی جانب سے وکلاء سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

مزیدخبریں