ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے ، نو ارب کی بھاری ریکوری کاغذوں تک محدود ہونے کا انکشاف

ایل ڈی اے ، نو ارب کی بھاری ریکوری کاغذوں تک محدود ہونے کا انکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)ایل ڈی اے میں افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے بھاری ریکوری کاغذوں تک محدود ہونے کا انکشاف ۔ایل ڈی اے افسران چالان جاری کرکے نو ارب کی بھاری ریکوری کرنا بھول گئے ۔
ڈی جی ایل ڈی اے ریکوری نہ ہونے پر ایل ڈی اے افسران پر برہم ہوئے ، ڈی جی نے نو ارب سے زائد زیر التوا ریکوری فوری کرنے کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل ڈی جی ای اینڈ کے ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، فنانس نے مشترکہ لسٹیں ڈی جی کو فراہم کردیں ۔ لسٹوں میں نو ارب کی پراپرٹی وائز ریکوری کو مکمل ڈیٹا تیار کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق صرف سات ارب کی ریکوری شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے وصولی کے لئے التوا کا شکار ہے ۔ ذرائع کے مطابق شعبہ ٹاؤن پلاننگ ون اور ٹو دونوں میں بڑے پیمانے پر چالان التوا کا شکار ہیں ۔ کمرشل فیس ، ایریا ڈویلپمنٹ کیسز ، جرمانے ، خلاف ورزیوں پر چلان سمیت متعدد نوعیت کے کیسز ہیں ۔ ہاؤسنگ کے مختلف ڈائریکٹوریٹس نے بھی دو ارب کی ریکوری نہیں کی ہے ۔

 فنانس ذرائع کے مطابق ریکوری نہ ہونے سے ایل ڈی اے کو مالی مشکلات کا سامنا اور ادائیگیاں کرنے میں مشکلات ہیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ افسران کو زبانی جمع خرچ کرنے سے روک دیا ہے ۔ زیر التوا کیسز میں نئے چالان جاری کرکے نوٹسز ایشو کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔