سٹی42 : صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پنجاب اسمبلی سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ کے پی کے میں نہ کسی قانون، نہ ضابطے کا اطلاق ہوتاہے نہ کورٹ کی کوئی عمل درآمد ہے۔ مخالفین تو اکا دکا ہیں، رات کو اپنی تمام سیٹیں واضح مارجن سے جیتیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اجلاس ہی نہیں بلایا نہ حلف برداری ہوئی،ایک اور آئین و قانون کی خلاف ورزی کا سہرا پی ٹی آئی کے سر جاتا ہےکہ وہ بھاگ اور ڈر رہی ہے الیکشن کےلئے تیار نہیں ہے، آئینی خلاف ورزی پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ دیکھ رہی ہے آپ آئین کو موم کی ناک کی طرح موڑ نہیں سکتے،کے پی والوں کو سب سے زیادہ پنجاب کی فکر ہے۔
صوبا ئی وزیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پولنگ زور و شور سے جاری ہے۔ مخالفین تو اکا دکا ہیں، رات کو اپنی تمام سیٹیں واضح مارجن سے جیتیں گے۔مریم نواز ہیلی کاپٹر نہیں ائیر ایمبولینس خریدنے جا رہی ہیں، بیرسٹر سیف جھوٹی باتیں و پروپیگنڈہ کررہے ہیں پوری خبر کا پتہ نہیں، کوڑا اٹھانا بھی حکومتوں کا کام ہوتا ہے، بوٹی مافیا کا کوئی وجود پنجاب میں نہیں ہے، باقی بوٹیوں والے بچوں کو بھی بوٹیاں سکھا رہے ہیں۔