لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پھر پہلے نمبر پر آ گیا

2 Apr, 2024 | 09:53 AM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

 خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چترال، دیر،سوات، کوہستان،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، خیبر، شانگلہ اور بونیرمیں جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تا ہم مری،گلیات اور گردونواح میں رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 دوسری جانب باغوں کے شہر میں فضائی آلودگی بے قابو،شہر لاہور میں ،ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 285 ریکارڈ کیا گیا۔
 شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا۔کوٹ لکھپت 362, سید مراتب علی روڈ 293, جوہر ٹاون 279اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
 دوسری جانب اپریل کے آغاز میں ہی سورج نے تیزی دکھانا شروع کر دی۔

 

مزیدخبریں