چھ ججوں کا خط، پی ٹی آئی کے حامد خان پی ٹی آئی کے خلاف چل پڑے

2 Apr, 2024 | 05:22 AM

سٹی42: پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما , سینئیر وکیل سینیٹر حامد خان نے کہا ہےکہ 6 ججوں کے خط کے معاملے میں سیاسی جماعتیں نہ ہی پڑیں تو اچھا ہے۔

 ایک نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان نے کہا کہ یہ وکلاء اور ججوں کا معاملہ ہے، اسے بار  اور عدلیہ کے سپرد کرنا چاہیے۔ ایک طرف حامد خان سیاسی جماعتوں کو یہ مشورہ دے رہے ہیں دوسری طرف ان کی پارٹی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کی سماعت کے لئے بنائے سات رکنی لارجر بنچ کو بنتے ہی جانبدار ججوں کا بنچ قرار دے کر اسے مسترد کر چکی ہے۔ 

حامد خان کا کہنا تھا کہ  چیف جسٹس نے 6 ججوں کے خط کے معاملے پر اسلام آباد میں موجود تمام ججوں کا بینچ بنا دیا ہے، لگتا ہے اور ہمارا مطالبہ بھی یہ ہےکہ فل کورٹ ہی اس کیس کی سماعت کرے۔

انہوں نےکہا کہ سیاسی پارٹیاں اس معاملے میں آئیں تو  پارٹیوں کے درمیان یہ معاملہ متنازعہ ہو جائےگا۔

انہوں نے اپنی پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کی جانب سے چیف جسٹس کے استعفےکے مطالبے کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ انہیں اس میں نہیں پڑنا چاہیے۔

مزیدخبریں