ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ  آج ہو گی،  کس اسمبلی میں کیا ہو گا؟ 

Senate Election, Polig for senate seats, Pakhtoonkhwa Assembly, Election Commission of Pakistan , Women;s seats, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینیٹ آف پاکستان کی 48 نشستوں کے لئے پولنگ آج صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں ہو گی۔ خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین کا حلف اب تک نہ لئے جانے کے سبب وہاں آج سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے پولنگ نہ ہونے کا امکان ہے۔

18 نشستوں پر  بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے، 30 پر آج پولنگ

 انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرچکا ہے، 48 نشستوں پر 18سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں اور 30 کا انتخاب کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کل ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کےخلاف درخواست پشاور ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ہے۔اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگی اسحاق ڈار، جنرل سیٹ پر پیپلزپارٹی کے رانا محمود الحسن میدان میں ہیں۔
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پرانصرمحمود اور جنرل سیٹ پرفرزند حسین شاہ میدان میں اترے ہیں۔
سندھ میں سات جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی نے پانچ امیدوار کھڑے کیے۔ایم کیوایم کی جانب سے ایک امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے، جب کہ ایم کیوایم آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی بھی حمایت کرے گی۔پی ٹی آئی نے تین امیدوار الیکشن میں کھڑے کئے ہیں، جو سندھ سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔
سندھ سے ٹینکوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات واضح ہیں۔

پنجاب میں پولنگ ٹیکنوکریٹ، خاتون، اقلیتی ارکان کے انتخاب کیلئے

پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پربلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پرویز رشید، احد چیمہ، طلال چوہدری اور ناصر بٹ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور علامہ راجہ ناصرعباس بھی بلا مقابلہ سینیٹر بن گئے۔پنجاب سے ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار، خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر 4 امیدوار، ایک اقلیتی نشست پر 2 امیدوار میدان میں ہیں۔

پشاوراسمبلی میں سینیٹ پولنگ ہونا مشکوک

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں پر چھبیس امیدوارمدمقابل ہیں 7 جنرل نشستوں پر 16 ، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر6 ، خواتین کی 2 نشستوں پر4 امیدوار میں مقابلہ ہوگا۔ تاہم اب تک یہ نہیں پتہ کہ پشاور اسمبلی میں آج پولنگ ہو سکے گی یا نہیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے تمام مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کے  حلف اٹھائے بغیر پولنگ نہ کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ آج الیکشن کمیشن کا عملہ پشاور اسمبلی جائے گا لیکن وہاں ووٹنگ ہونے کا دار و مدار مخصوص نشستوں پر کامیاب خواتین کی رکنیت کا حلف بروقت ہو جانے پر ہے۔ 

بلوچستان اسمبلی سے تمام  سینیٹر بلامقابلہ منتخب ہو چکے

بلوچستان اسمبلی سے سینیٹ کے تمام گیارہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

نئے سینیٹرز کا حلف

آج منتخب ہونے اور پہلے بلا مقابلہ منتخب ہو چکے سینیٹرز کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلوانے کے لئے سینیٹ کا اجلاس 5 اپریل کو ہو گا۔ اس اجلاس کے لئے سمری موو کی جا چکی ہے۔ امید ہے کہ آج ہی صدر مملکت یہ اجلاس طلب کر لیں گے۔