ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کا چاند کب نظر آئے گا، روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا، تفصیل آ گئی

Shawal Moon sighting, Ruyat e Hilal Committee meeting, Abualkhair Azad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عید الفطر کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا. 
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس  کے لئے سرکلر پیر کے روز جاری کیا گیا۔
اجلاس میں شوال (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کی سعی کی جائے گی اور شہریوں سے بھی چاند کی شہادتیں سنی جائیں گی۔
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے۔ 
رویت ہلال کمیٹی کا یہ اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں میں مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔