ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس کی سماعت کل ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے مختلف علاقوں سے وکلا کی کل سپریم کورٹ کے باہر جمع ہونے کی اطلاع ہے،پولیس کی بھاری نفری کو کانسٹیٹیوشن ایونیو پر تعینات کر دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ترجمان کاکہناہے کہ کل سپریم کورٹ آف پاکستان میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں گے،جن کو سپریم کورٹ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری ہوگا وہ داخل ہو سکیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کا نفاذ برابری کی سطح پر کیا جائے گا ،ریڈ زون میں تعینات پولیس اور دیگر معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔