ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جعلی نوٹیفیکیشن کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کا فیصلہ وزارت پیٹرولیم کی درخواست پر کیا گیا ہے،وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس کے بعد جعلی نوٹیفکیشن پھیلایا گیا, جعلی نوٹیفکیشن کے ذریعے پیٹرول پمپس پر لائنیں لگوانے کی کوشش کی گئی,گمراہ کن جعلی نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا سے مجرمانہ مقصد کیلئے پھیلایا گیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہوں پر وزارت خزانہ کا بیان سامنے آگیا،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے ۔