پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب

2 Apr, 2023 | 09:47 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں  ہو گا، وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی.

اجلاس میں وزیراعظم ارکان پارلیمنٹ سے  حالیہ کیس اور سیاسی ماحول پر آرا لیں گے،وزیراعظم پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ 

مزیدخبریں