زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس  

2 Apr, 2023 | 09:34 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 4 ،گہرائی 90 کلومیٹرتھی جبکہ مرکز افغان تاجک سرحد تھی۔

مزیدخبریں