بارشوں کے باعث مکان کی چھت گر گئی،ماں بیٹا جاں بحق

2 Apr, 2023 | 09:31 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: خوشاب میں پہاڑی تودہ گرنے سے مکان کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

 خوشاب کے علاقےوادی سون اوچھالی میں پہاڑی تودہ گرنے سے مکان زمین بوس ہو گیا ،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث پہاڑی تودہ گرا،ملبے تلے دب کر 40سالہ نسیم بی بی جبکہ اس کا بیٹا 12سالہ عدیل جاں بحق ہو گیا ،جاں بحق ہونے والے ماں بیٹے کی میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں