ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں ہمسائے نے 3 افراد کے ساتھ مل کر معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ذہنی معذور لڑکی کو ہمسائے سعید نے 3 افراد کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ، پولیس نے کارروائی کرکے سعید کو حراست میں لے لیا ، دوسرے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔