(ویب ڈیسک)بارکھان میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے کارروائی کے دوران ایک مسافر کوچ اور ایک مزدہ سے 40 کے قریب شکار کی گئی کونج برآمد کر لی۔
محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے ڈائریکٹر زبیر کاکڑ کاکہناتھا کہ بازیاب کی جانیوالی کونج میں سے اکثر دم گھٹنے کے باعث مر گئیں، کارروائی میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔
ڈائریکٹر زبیر کاکڑنے کہاکہ ملزمان کونجیں ژوب سے پنجاب منتقل کرنے کوشش کر رہے تھے،برآمد کونجیں کوئٹہ میاں غنڈی پارک منتقل کررہے ہیں۔