’ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے سب محمود وایاز‘بادشاہی مسجد میں مذہبی ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال قائم

2 Apr, 2023 | 03:42 PM

(ویب ڈیسک)’ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے سب محمود وایاز‘تمام مسالک،مذاہب کے لوگوں نے بادشاہی مسجد میں افطار کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی ۔

 اتحادِ امت کی داعی نوجوانوں پر مشتمل سماجی تنظیم خیالِ نو کے زیر اہتمام سالانہ مشترکہ نماز و افطار کا اہتمام بادشاہی مسجد لاہور میں ہوا جس میں تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور دنیا کو امن و ہم آہنگی کا ہیغام دیا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے خصوصی دعا کروائی اور ہم آہنگی کی کاوش پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ افطار و نماز گزشتہ سات سالوں سے ہو رہا ہے اور معاشرہ اس کو اتنا پسند کر رہا ہے ہر سال تعداد بڑھتی سے بڑھتی چلی جا رہی ہے ،منتظم خیالِ نو کے سیکریٹری حنین زیدی کا کہنا تھا ہماری سات سال کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور محبت کو فروغ مل رہا ہے، بانی اللہ والے ٹرسٹ شاہد لون کا کہنا تھا پاکستان کو امن کا گہوارہ بننا چاہیے اسی لیے ہم آہنگی کے ایسے پروگرام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

نوجوان سماجی راہنماء و منتظم شہزادروشن کا کہنا تھا ہمارا غلط تعارف مشہور ہو گیا جب کہ ہم امن و ہم ہم آہنگی کے داعی ہے آئندہ سال مل  ہم آہنگی کا عالمی ریکارڈ لگائیں گے۔

 تقریب کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں ہندو ،سکھ اور مسیحی افراد بھی شریک ہوتے ہیں اور امن کا پیغام عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں