گورنرسندھ کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ

2 Apr, 2023 | 10:34 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سکیورٹی گاڑی کوحادثہ پیش آگیا۔

پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی گاڑی کوحادثہ پرائیوٹ گاڑی کی ٹکرسے پیش آیا۔ حادثہ ڈیفنس شاہین بخاری سگنل کے قریب یوٹرن پر پیش آیا۔

پولیس کےمطابق ٹریفک حادثے میں سکیورٹی گاڑی سے گرکر2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں کوجناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔گورنرسندھ نے جناح ہسپتال میں دونوں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ہے۔

مزیدخبریں