تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی

2 Apr, 2023 | 10:20 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی درجہ حرارت اور تناؤ میں کمی کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چوہدری لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ پہنچے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے سراج الحق سے کہا کہ آپ نے 2014ء میں بھی بحران ختم کرنے میں کردار ادا کیا تھا، موجودہ بحران ختم کرنے میں بھی مدد کریں اور آئین و قانون کا ساتھ دیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سراج الحق نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی پہلے گرین سگنل دے، وہ پھر بات کریں گے،کسی ادارے کی ثالثی سے بہتر ہے کہ سیاسی جماعتیں بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔

سراج الحق کی بات پر   پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے بات کرکے جواب دیں گے۔

مزیدخبریں