نواز شریف نے دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

2 Apr, 2023 | 10:02 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے دوران عالمی منظر نامے پر بھی پاکستانی سیاست کی بازگشت جاری ہے, اسی دوران نواز شریف کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو سعودی عرب دورہ کی دعوت دی گئی ہے، جسے نواز شریف  نے قبول کر لیا ہے اور جلد سعودی عرب جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودیہ میں گزاریں گے، نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، اس موقع پر سعودی بادشاہ خادمین الحرمین الشریفین سے بھی ملاقات متوقع ہے، شریف فیملی کی جانب سے نواز شریف کی عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب دورہ کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں