ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول 21 روپے فی لیٹر مہنگا؟ وزارت خزانہ کا وضاحتی بیان آگیا

پیٹرول 21 روپے فی لیٹر مہنگا؟ وزارت خزانہ کا وضاحتی بیان آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےخبروں پر وزارت  کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔

 سوشل میڈیا خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت نے پٹرول 21 روپے مہنگا کر کے نئی قیمت 293 روپے مقرر کر دی، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے مقرر کر دی گئی، تاہم اب اس حوالے سے وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے ۔

 یاد رہے کہ یکم اپریل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 10،10 روپے کمی کی گئی ہے۔