پنجاب پولیس کی کمال کارکردگی، گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

2 Apr, 2023 | 12:31 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: لاہور پولیس کی بچھڑوں کو ملوانے کی روایت برقرار ، گجر پورہ  پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  گجر پورہ  پولیس نے 7 سالہ گمشدہ خزیمہ  کو بحفاظت اس کے والد کے حوالے کردیا۔ بچے کے گمشدہ ہونے پر والدین نے تلاش کیا، بچے کے نہ ملنے پر والد نے 15 کال کی۔ جس کے بعد  گجر پورہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سوشل میڈیا سمیت خبر پھیلائی، مساجد میں اعلانات کروائے، اس کے علاوہ پیرو ڈولفن فورس کو الرٹ کیا۔

گجر پورہ پولیس کی بے حد کوشش کے بعد بلآخر بچے کو پولیس پٹرولنگ ٹیم نے ڈھونڈ نکالا، اور بچے کو بحفاظت اس کے والد کے حوالے کردیا۔ بیٹے کے بحفاظت ملنے پر والد نے  گجر پورہ  پولیس کا شکریہ ادا کیا اورڈھیروں دعائیں دیں۔

ایس پی سول لائن نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر گجر پورہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے.

مزیدخبریں