(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد سے پی ٹی آئی سے ارکان اسمبلی کی اڑان جاری ہے۔
مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ اڑا دی ،پی ٹی آئی لاہور کے ایم پی اے نذیر چوہان بھی مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ پہنچ گئے ،ذرائع کے مطابق نذیر چوہان بھی حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے ۔
واضح رہے کہ پنجاب میں حکمرانی کیلئےجوڑ توڑ کی سیاست عروج پر ہےجہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہبازکی حمایت کا معاملہ زیرگردش ہے۔اسی حوالے سےترین گروپ نےمسلم لیگ ن کے سامنے بڑا مطالبہ رکھ دیا ہےترین گروپ نے ن لیگ سے اسپیکرپنجاب اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا ہے۔