عثمان بزدار کے استعفے پر مونس الہیٰ کا رانا ثنا اللہ کو کرارا جواب

2 Apr, 2022 | 04:29 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے عثمان بزدار استعفے پر طنز کیا جس کا جواب  مونس الہیٰ نے دیا۔مونس الہیٰ نے استعفیٰ ٹویٹ کرتے لیگی رہنما کو کرارا جواب دیا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے   استعفے پر طنز کیا اور کہا کہ چودھری صاحب وہاں صرف کل گئے ہیں اور وزیراعظم نے انہیں استعفیٰ دکھایا ہے میں سمجھتا ہوں ان چاہے تھاکہ کم ازکم ایک فوٹو کاپی لے لیتے۔ 

 وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے رانا ثنا اللہ کے وار پر جوابی وار کرتے عثمان بزدار کا استعفیٰ  ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ' یہ لیں راںا صاحب، اب اس کو آپ فریم کرالیں۔

دوسری جانب وزارت اعلیٰ سے مستعفیٰ ہونے والے عثمان بزدار کے تحریری استعفے نے ایک نیا قانونی تنازع کھڑا کردیا ہے۔گزشتہ روز گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا جو کہ چوہدری سرور کے نام پر تھا ہی نہیں بلکہ وزیراعظم کے نام پر تحریر لکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں