وزیراعظم کا یوٹرن، اہم فیصلہ کرلیا

2 Apr, 2022 | 04:11 PM

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نےحکمتِ عملی  میں تبدیلی  کرتے ہوئےارکان سمیت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے، پہلے خبر تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ارکان کو جانے سے منع کردیا تھا، تاہم  اب فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کل قومی اسمبلی جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیں گے، جب کہ وزیراعظم عمران خان بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں