’ترین گروپ ‘ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بڑی وجہ سامنے آگئی

2 Apr, 2022 | 04:00 PM

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ترین گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزرات اعلیٰ کے انتخاب سے قبل جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے،اتوارکو مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کانٹے کا مقابلہ ہونے جارہا ہے، دونوں جماعتوں کی نظریں اس وقت جہانگیر ترین گروپ پر مرکوز ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ وزیراعلی کے انتخاب پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کی بڑی وجہ جہانگیر ترین کا ن لیگ کی جانب جھکاؤ بتایا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب رات گئے ترین گروپ کے چھ ارکان صوبائی اسمبلی نے سابق وفاقی وزرا اور پرویز الہیٰ سے طویل ملاقات کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کا ہر رکن انفرادی طور پر کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے رابطے میں ہے جس کے باعث انہیں واضح اعلان کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ن لیگ کی جانب سے تاخیر سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کیا گیا جس کے باعث حمزہ شہباز ارکان اسمبلی سے موثر رابطہ نہ کرپائے، ارکان اسمبلی سے رابطے کا ٹاسک رانا ثنااللہ کو دیا گیا ہے جو کہ ارکان سے رابطے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں