اداکار فہد مرزا نے اپنی والدہ کی فیٹ گرافٹنگ سرجری کردی، تصویر وائرل

2 Apr, 2022 | 03:19 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار  اور کاسمیٹولوجسٹ ڈاکٹر فہد مرزا نے حال ہی میں اپنی والدہ کی کاسمیٹک سرجری کردی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر  اداکارکاسمیٹولوجسٹ ڈاکٹر فہد مرزا  نے اپنی والدہ کی سرجری سے قبل اور بعد کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر پوسٹ کی اور بتایا کہ انہوں نے سرجری کے بعد والدہ کے چہرے کو ٹرانسفارم کیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔اداکار نے اپنی والدہ کی 'فیٹ گرافٹنگ' سرجری کی ہے، ساتھ ہی اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ 'ماں کی خدمت کر رہا ہوں، یقیناً یہ خدمت ماں کے پاؤں کے مساج کو مات دے دے گی ، اداکار کی والدہ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ فہد مرزا کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، انہوں نے 2012 میں ڈرامہ سیریل 'بڑی آپا' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس کے علاوہ وہ 'مٹھی بھر مٹی' اور 'میں دیوانی' میں بھی کام کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں