ترین گروپ نےن لیگ سے بڑامطالبہ کردیا

2 Apr, 2022 | 01:26 PM

عمر اسلم: پنجاب میں آئندہ وزیراعلی پنجاب کا معاملہ ، ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز کی حمایت کیلئے اتحادی جماعتوں سے رابطے بھی جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکمرانی کیلئےجوڑ توڑ کی سیاست عروج پر ہےجہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہبازکی حمایت کا معاملہ زیرگردش ہے۔

اسی حوالے سےترین گروپ نےمسلم لیگ ن کے سامنے بڑا مطالبہ رکھ دیا ہےترین گروپ نے ن لیگ سے  اسپیکرپنجاب اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا ہے۔

یادرہے کہ اس سے قبل اسحاق ڈار کی جانب سے یہ دعوی سامنے آیا تھا کہ ترین گروپ نے پنجاب کے وزیراعلی کے منصب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہاپوزیشن کی جانب سے پنجاب کے وزیراعلی کیلئےحمزہ شہباز کونامزد کیا گیا جبکہ انکے مقابلے میں پی ٹی آئی نے پرویزالہی کو چناہے۔پنجاب میں کیا تبدیلی آئے گی، وزیراعلی کے منصب کیلئے ووٹنگ کا عمل پیرکو ہوگا۔



مزیدخبریں