(مانیٹرنگ ڈیسک)مچھلیوں کی بہت ساری ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں، لیکن حال ہی میں مچھلی کی ایک منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہےجسے دیکھ کر صافین ہکا بکا رہ گئے۔
مچھلیاں فقاری آبی جانور ہیں، جنہیں سرد خون والا جانور بھی کہا جاتا ہے، مچھلیاں کھلے سمندر، تازے پانی، دریاؤں،جھیلوں سے لے کر پہاڑی جھرنوں سمندر کی اتھاہ گہرائیوں تک میں پائی جاتی ہے۔ مچھلی دنیا بھر میں انسانوں کی سمندری غذائی ضرورت پورا کرنے کے لیے نہایت اہم گردانی جاتی ہے، خواہ وہ سمندروں یا کھلے آبی مقامات سے شکار کی جائیں یا اُن کی پرورش انسان کے بنائے ہوئے ماہی خانوں میں کی جائے، جیسا کہ مرغیوں کی افزائش کے لیے مرغی خانے یا دیگر جانوروں کے لیے باڑے بنائے جاتے ہیں،پاکستان میں موسم سرما میں سب سے زیادہ مچھلی کھائے جاتی ہے، اس کے کھانے سے نہ صرف جسم کو حرارت ملتی ہے بلکہ اس کے بے حد قدرتی غذائی اجزا جسم کو بے تحاشا بیماریوں سے لڑںے کی کی طاقت بھی فراہم کرتے ہیں۔
مچھلی بہت سے لوگوں کی پسندیدہ ڈش بھی ہے لیکن اگرکھانے کی سجی سجائی پلیٹ میں موجود مچھلی اچانک زندہ ہوجائے توکیا ہوگا، جاپانی ریسٹورنٹ میں مچھلی کے شوقین شخص کواس وقت زوردار جھٹکا لگا جب نوڈلز اورسلاد سے سجی سجائی پلیٹ میں موجود مچھلی کھاتے وقت اچانک زندہ ہوگئی، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوں ہی چوپ اسٹک مچھلی کے قریب پہنچی مچھلی نے خوفناک انداز میں منہ کھولا اورچوپ اسٹک کو دانتوں میں دبا کرمنہ بند کرلیا۔یہ بات قابل ذکرہے کہ مچھلی کومکمل طورپر پکائے بغیر کھانے کے لئے پیش کیا گیا تھا۔مچھلی کے زندہ ہونے کی ویڈیو کواب تک 7 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور17ہزارسے زائد لائیک کرچکے ہیں۔