نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر کی صحافیوں سے ہاتھاپائی

2 Apr, 2022 | 12:40 PM

Abdullah Nadeem

سٹی42: صحافیوں کا اسمبلی میں داخل نہ ہونے دینے پر  احتجاج، رکن پنجاب اسمبلی یاسر ہمایوں کا رپورٹرز پر دھاوا، شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی یاسر ہمایوں نے داخلے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے صحافیوں  کو  تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ سابق صوبائی وزیر نے احتجاج کرنے والے صحافیوں کو دھکے دئیے ۔
 رپورٹرز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کا داخلہ بند کئےجانے پر احتجاج کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر شفقت محمود میڈیا ٹاک کرنا چاہتے تھے تاہم ان کے آگے سے مائیک اٹھا لیے گئے۔ پریس گیلری جو کہ پنجاب اسمبلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے نے اعلان کیا ہے کہ جب تک رپورٹرز کے داخلہ پر پابندی ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔

مزیدخبریں