وزیرداخلہ نے ٹی وی اینکربننے کا اعلان کردیا

2 Apr, 2022 | 12:29 PM

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری سیاسی ذمہ داری ہے، رمضان یا عید کے بعد ایک ٹی وی پر بطور اینکر آ رہا ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج چوروں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کر رہا ہوں،  جن جماعتوں نے غیر ملکی سازش سے پیسے لیئے ان پر مقدمے دایر کیئے جائیں، اگر غیر ملکی سازش ہے تو جن لوگوں نے کی ہیں ان پر غداری کے مقدمے کئے جائیں۔فواد چوہدری کے پاس وزارت قانون ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ22 کروڑ عوام کو بٹیرا سمجھا ہوا ہے۔مقصود چپڑاسی ملک کو چلائیں گے؟  لڑائی گلی محلہ میں چلی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ فوری مداخلت کرے اور انتخابات کروائے جائیں۔

مزیدخبریں