پہلے روزے پر عام تعطیل کا اعلان

2 Apr, 2022 | 11:14 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان حکومت نے افغانستان میں پہلے روزے پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ 

 ذرائع کے مطابق افغانستان کی وزارت لیبر اور سماجی امور نے پہلے روزے کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، افغانستان میں پہلے روزے کے موقع پر چھٹی کی تصدیق طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند  کل نظر آیا اور وہاں آج  پہلا روزہ ہے۔  طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغانستان میں پہلا ماہ صیام ہوگا۔

مزیدخبریں