(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی فضائیہ کے 2 تربیتی طیارےدوران ایکسرسائز آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 4 پائلٹ ہلاک ہوگئے جبکہ واقعے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق جنوبی کورین حکام کا کہنا ہے کہ دونوں تربیتی طیاروں نے جمعے کے روز جنوب مشرقی شہر ساچیون میں فضائیہ کے ایک ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی تاہم یہ تصادم پہلے طیارے کے اڑان بھرنے کے تقریباً 5منٹ بعد مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 37 منٹ پر ہوا، ہر طیارے میں ایک ٹرینر پائلٹ اور ایک انسٹرکٹر بھی سوار تھا جبکہ حادثے سے پہلے تمام لوگوں نے ایجیکٹ( طیارے سے باہر نکلنا) کردیا تھا تاہم چاروں پائلٹ زمین پر وہ مردہ پائے گئے۔
رپورٹس کے مطابق تقریباً 130 فوجیوں، 95 پولیس افسران اور 60 فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ تین ہیلی کاپٹروں نے جائے حادثہ کی تلاش کی۔