جنوبی پنجاب کے وزراء ناراض، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

2 Apr, 2021 | 06:21 PM

Arslan Sheikh

قذافی بٹ:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانے کا معاملہ، جنوبی پنجاب سےتعلق رکھنے والے وزراء سخت برہم ہوگئے، وزراء نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف پروسیجر تبدیل کرنے پر بیوروکریسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
زرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزراء سخت ناراض ہوئے،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزراء نے وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورںیوروکریسی کے نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وزراء کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپوزیشن نہیں بیوروکریسی ہماری دشمن ہے، بیورورکریسی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانا ہی نہیں چاہتی۔ وزراء کا موقف تھا کہ مختلف حیلے بہانوں سے معاملات کو التوا کاشکارکیا جارہا ہے۔وزراء نے اپنے تمام تحفظات وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے سامنے رکھے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے بارے میں بدگمانی پھیلانے والے اپنے دور میں صرف لالی پاپ دیتے رہے، یہ خبر پھیلائی گئی کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو رول بیک کیا جا رہا ہے، جو کہ غلط تھی، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہم قانونی ابہام دور کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں ہار جیت چلتی رہتی ہے، الیکشن بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لئے آئینی ترمیمی اسمبلی میں جمع ہے، اپوزیشن سے درخواست ہے کہ آئیں مل کر ملک کو درپیش ایشوز حل کریں، اپوزیشن کو معلوم ہو جانا چاہئے کہ ناکامی کے سوا ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں