مسیحی برادری کیلئے ایسٹر کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

2 Apr, 2021 | 03:00 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: واسا میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو چھ ہزار کی بجائے سات ہزار فی کس ایسٹر الاؤنس جاری کردیا ۔
واسا حکام کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک تمام ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کو 7 ہزار بطور ایسٹر الاؤنس کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی احکامات پر آفس آرڈر جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ تمام مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں واسا کے مسلم ملازمین ان کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے واسا کے تجویز کردہ شہر میں پانچ نئے رین واٹر سٹوریج ٹینک منصوبوں کی سائٹ انسپکشن کے بعد موذوں قرار دے دیا۔ واسا نے کشمیر روڈ ، نشتر روڈ، راوی روڈ، ریلوے اسٹیشن اور وارث روڈ کی سائٹس تجویز کیں تھیں۔ محکمہ ماحولیات کی خصوصی ٹیم نے پانچوں سائٹس انسپکشن کی اور موقع پر متعدد نمونہ جات کے ٹیسٹ کئے۔ موقع پر رین واٹر سٹوریج ٹینک کے زمینی حقائق کی موزیت کو چیک کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات نے منصوبے کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں