داتا دربار کے قریب افسوسناک واقعہ

2 Apr, 2021 | 02:26 PM

Arslan Sheikh

وقاص احمد: داتا دربار کے قریب کھلونوں کی دکان میں آتشزدگی سے قیتمی سامان جل گیا، آتشزدگی کے بعد ریڑی بان اپنی مدد آپ کے تحت سامان ہٹاتے رہے۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق اگ داتا دربار کے علاقے میں پیر مکی والی گلی میں لگی۔آگ کھلونوں کی دکان کی بالائی منزل پر لگی جس سے چند ہی منٹوں میں شعلے بلند ہونا شروع ہو گئے۔ آگ لگنے کے بعد سڑک پر موجود ریڑی بان اپنی مدد آپ کے تحت سامان ہٹاتے رہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے لاکھوں کا سامان جل گیا تاہم تمام دکاندار محفوظ رہے۔ 

دوسری جانب بھٹی کالونی گرین ٹاون میں واقع گھر میں آتشزدگی سےرمشا کی شادی کیلئے جمع کیا جانے والا جہیز کا سامان جل کر راکھ بن گیاہے۔سردار علی بھٹی ولد مرزا کے گھر میں اچانک آگ بھڑکتے شعلوں میں تبدیل ہوگئی جس سےجہیز کا قیمتی سامان منٹوں میں راکھ بن گیا۔

رمشا کے والدین غم سے نڈھال ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جہیز کے بغیر بیٹی کو کیسے گھر سے خالی ہاتھ بھیجیں۔ متاثرہ بچی رمشہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے امداد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ سسرال کے گھر خالی ہاتھ نہ جائے۔ 

واضح رہے کہ  گلبرگ منی مارکیٹ کے قریب بھی  گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا،آتشزدگی  گھر میں کھڑی گاڑی میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےعمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آتشزدگی سے قیمتی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، یہ واقعہ گلبرگ 2 کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں گاڑی کو آگ  لگنے سےگھر میں موجود دیگر گاڑیاں بھی جل گئیں تھیں جبکہ دیگر قیمتی سامان بھی خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کے بعد  گھر والوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

گزشتہ برس میں آگ لگنے کا ایک بڑا سانحہ پیش آیا تھا،لاہور میں گلبرگ کے علاقہ میں واقع حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ نے دکانداروں کی جمع پونچی اور کروڑوں مالیت کے سامان کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیاتھا، افسوسناک واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نقصان پرتاجروں کے ساتھ  دلی دکھ کا اظہار کیا۔ان کا کہناتھا کہ دکانداروں کے مالی نقصانات کا ازالہ  کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں