ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر کے نجی لاء کالجز کا آڈٹ شروع

Law Colleges Audit
کیپشن: Law Colleges Audit
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) نجی لاء کالجز کیجانب سے جعلی داخلوں اور جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پنجاب یونیورسٹی نے ہائیکورٹ کے حکم پر کالجز کا 5 سالہ آڈٹ شروع کردیا، انتظامی افسران نے کالجز کا ریکارڈ قبضہ میں لینا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں پرائیویٹ لاء کالجز کی جانب سے جعلی داخلے اور جعلی ڈگریاں جاری کرنے کے معاملے پر پنجاب یونیورسٹی نے تمام نجی لاء کالجز کا 5 سالہ آڈٹ شروع کر دیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر وائس چانسلر نے تمام لاء کالجز کے آڈٹ کے احکامات دیئے ہیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز نے بلا امتیاز آڈٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

آڈٹ 2015 سے 2020 کے دورانیے کا کیا جائے گا، وائس چانسلر نے انتظامی افسران کو ایل ایل بی میں داخلے باریک بینی سے چیک کرنے کے احکامات دیئے ہیں، وی سی نے بے ضابطگی ملنے پر سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا.

ذرائع کے مطابق وی سی ڈاکٹر نیاز کی سخت ہدایات پر سینئر افسران نے ریکارڈ قبضے میں لینا شروع کر دیا، انتظامی افسران نے 43 الحاق شدہ لاء کالجز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کی ہےم، ایل ایل بی تین سالہ اور پانچ سالہ پروگرامز میں داخلوں کے ریکارڈ کی سکروٹنی کی جارہی ہے، امیدواروں کے گریجوایشن اور انٹر کے ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer