ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ جنگلات کی جیو گرافیکل انفارمیشن لیب تیار

Punjab Forest Department Geographical information lab
کیپشن: Punjab Forest Department Geographical information lab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوپر روڈ (سعدیہ خان) محکمہ جنگلات نے جیو گرافیکل انفارمیشن لیب تیار کر لی، لیب سے لگائے گئے جنگلات کی مانیٹرنگ ممکن ہوسکے گی ، پنجاب کے 80 فیصد جنگلات کا ڈیٹا ڈیجیٹل لیب پر منتقل کر دیا گیا، شکایات کے اندراج کے لئے شکایات سیل بھی بنایا گیا۔

محکمہ جنگلات کی اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے پہلی بار ڈیجیٹل لیب بنادی گئی، لیب کا مقصد جنگلات کی اراضی کا ڈیٹا آئن لائن کر کے اس پر کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ جیسے معاملات پر قابو پانا ہے، لیب کے ذریعے میپ ڈیٹا آئن لائن کر دیا گیا، اس سے شہری کہیں بھی بیٹھ کر کسی بھی جنگل سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

محکمہ جنگلات ڈرون کیمروں کی مدد سے جنگلات کے گرین ایریاز کی تصویر کشی بھی کرے گا، جنگلات کی اراضی پر پانی، مٹی سمیت دیگر قدرتی ذخائر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جیوگرافکل لیب کی مدد سے ان علاقوں میں شجرکاری کے تحت جنگلات لگائے جائیں گے، جہاں جنگلات کم ہیں یا ختم ہوگئے ہیں، جیوگرافکل لیب کے ذریعے جنگلات کی اراضی کی باؤنڈریز بھی بنائی گئی ہیں۔

محکمہ جنگلات نے پہلی بار پنجاب کے جنگلات کا ڈیٹا آئن لائن کیا ہے، اس سے متعلقہ ویب سائٹس ڈیزائن کرلی گئی ہے، جس کا جلد افتتاح کر کے صارفین کو اس تک رسائی دیدی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer