برائلر گوشت کی قیمت میں حیران کن اضافہ

2 Apr, 2021 | 09:22 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:جہاں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا وہیں برائلر گوشت کی قیمت بھی اپنی او نچی اڑان جاری رکھے ہوئے ہے اوربرائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو نہ صرف بریک لگ گئی بلکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ مرغی کا گوشت 316 روپے سے بڑھ کر 325 روپے فی کلو ہو گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 216روپے جبکہ پرچون ریٹ 224روپے فی کلو جاری کر دیا گیا۔ فارمی انڈوں کا بھی گزشتہ ایک ماہ سے 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے، انڈوں کی پیٹی 4860 روپے کی ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا ۔شہری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔
شہریوں کاکہناہے کہ برائلر گوشت سستا ہونا چاہئے کیونکہ مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔ماضی میں مرغی کے گوشت کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہوتی تھی جتنی اب ہے ویسے بھی بیف اور مٹن کا تو عام آدمی صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔حکومت قمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے اور ان وجوہات کی نشاندہی کر کے تدارک کرے جن کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت اس قدر بڑھتی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں