ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایف ایف تنازعے پر نارملائزیشن کمیٹی کا کھلا خط

PFF
کیپشن: PFF
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (حافظ شہباز علی) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعے پر فیفا نارملائزیشن کمیٹی نے فٹ بال کمیونٹی کے نام کھلا خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعے اور فیفا کی ممکنہ پابندیوں کے پیش فیفا نارملائزیشن کمیٹی نے فٹبال کمیونٹی کے نام کھلا خط لکھ دیا، خط میں نارملائزیشن کمیٹی نے فٹبال کمیونٹی کو آگاہ کیا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی ملک میں انتخابی عمل کو مکمل کرنے کے لیے کوشاں تھی، نارملائزیشن کمیٹی پاکستان میں فیفا کی نمائندہ ہے، کمیٹی کی اولین کوشش ہے کہ جلد سے جلد انتخابی عمل مکمل ہو، 27 مارچ کے واقعہ سے فٹبال بحالی اور انتخابی عمل کو شدید نقصان پہنچا۔

کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ فیفا ہاؤس کی پوزیشن واپس نہ کیا جانا افسوس ناک امر ہے۔ 

چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی نے خط میں کہا کہ 27 مارچ اور اس کے بعد کے واقعات سے فٹبال کو نقصان پہنچا ہے، سب سے بڑھ کر ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا منسوخ ہونا افسوس ناک امر ہے، پاکستان فٹبال اور فٹ باؤلرز کے لیے نارملائزیشن کمیٹی کی نیک خواہشات ہیں۔

 خط کے آخر میں نارملائزیشن کمیٹی کے چیئر مین ہارون ملک کا کہنا ہے کوشش کر رہے ہیں کہ معاملے کو احسن انداز سے حل کرلیں اور پاکستان مشکل صورت حال سے بچ جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer