سٹی42: کورونا وائرس سے ایک دن میں 83 اموات ریکارڈ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 ہزار 234 نئے کیسز سامنے آئے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ78 ہزار165 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کورونا کے حوالے سے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، کورونا سے ایک دن میں 83 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ،پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 ہزار 234 مزید نئے کیسز سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار 170 ٹیسٹ کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 43 فیصد رہی ۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں انتہائی نگہداشت والے کورونا مریضوں کی تعداد 3 ہزار 384 جبکہ ملک بھر میں کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد14ہزار613ہوگئی۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ78 ہزار165 اورملک میں کورونا کو شکست دے کرصحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6لاکھ 72 ہزار 05 ہوگئی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے 2 لاکھ 25 ہزار 953 کیسز، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، بلوچستان میں 19 ہزار 610، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 59 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کی تیسری لہر میں تیزی برقرار ، اموات کی شرح بڑھنے لگی
2 Apr, 2021 | 08:51 AM