شہریوں کیلئے اچھی خبر، پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس معاف

2 Apr, 2020 | 11:46 PM

(علی ساہی) 31 مارچ تک پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، حکومتی احکامات کے بعد محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

محکمہ ایکسائز پنجاب کا مشکل میں گھری عوام کیلئے بڑا ریلیف دیا ہے۔ ایکسائز نے تین ماہ کیلئے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس میں چھوٹ دے دی ہے۔

محکمہ ایکسائز نے اپریل سے جون تک کے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس معاف کردیے۔ محکمہ ایکسائز کو تین ارب تیس کروڑ کم آمدن ہوگی۔ محکمہ ایکسائز نے ٹیکس معافی کا لیٹر جاری کردیا۔

مشکل کی گھڑی میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، محکمہ ایکسائز پنجاب کی طرف سے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2395 تک جا پہنچی ہے۔
 واضح رہے کورونا وائرس کا مسلسل پھیلاؤ  جاری ہے اور اب تک لاہور میں مزید 21 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 199  جبکہ  پانچ جاں بحق   ہو چکے ہیں۔  پنجاب بھر میں بھی صورتحال تشویشناک ہے،  صوبے بھر میں کورونا  914 پازیٹو کیسز سامنے آگئے ہیں اور  اب تک 11 اموات ریکارڈ ہو  چکی ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پنجاب میں آج ایک اور ہلاکت کے بعد مجموعی طور پر 11 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا۔

مزیدخبریں