حکومت کا کاروباری طبقے کو ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

2 Apr, 2020 | 09:10 PM

(رضوان نقوی) کرونا وائرس وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری طبقہ کو ٹیکس چھوٹ دینے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔ ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاک ڈاؤن کے دورانیہ میں ہوٹلز،موٹلز،شادی ہالز،کیٹرنگ سمیت مختلف ٹیکس سروسز سے وابستہ کاروباری طبقہ کو3ماہ کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔
حکومت پنجاب نے کرونا وائرس وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری طبقہ کو ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے- پنجاب ریونیو اتھارٹی میں رجسٹرڈ مختلف سروسز سے وابستہ کاروباری طبقہ کو یکم اپریل سے تیس جون تک سروسز پرعائد سیلزٹیکس ادائیگی سے مستثنیٰ قراردے دیا ہے- ہوٹلز،تعمیراتی سروسز، ڈاکٹرز، نجی ہسپتالوں پر 16فیصد کے حساب سے عائد ٹیکس تین ماہ کیلئے ختم کردیا گیا ہے- میرج ہالز، کیٹرنگ، لانڈری،بیوٹی سیلونز، جم،ایمبرائیڈری سروسز پر بھی پنجاب سیلز ٹیکس سے چھوٹ دے دی گئی ہے- کاروباری طبقہ کی مشکلات کم کرنے کیلئےپنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس بھی لاک ڈاؤن کے دورانیے میں ختم کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں