ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال، پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز میں جھگڑا

سروسز ہسپتال، پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز میں جھگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) سروسز ہسپتال میں غیر حاضر ملازمین کیخلاف کارروائی پر پیرامیڈیکس مشتعل، ایم ایس آفس میں توڑ پھوڑ، شدید ہنگامہ آرائی پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے چند گھنٹے بعد رہا کر دیا۔

سروسز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈیوٹی سے غیر حاضر پیرامیڈیکس کے خلاف کارروائی کرنے پر پیرامیڈیکس کے ایک دھڑے کے لیڈر نصرت شیخ نے ایم ایس آفس پر دھاوا بول دیا اور گلام گلوچ کے ساتھ توڑ پھوڑ کی۔

اس دوران ینگ کنسلٹنٹس اور وائے ڈی اے کے نمائندے بھی وہاں پہنچ گئے اور لڑائی طول پکڑ گئی۔ مارپیٹ سے متعدد اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے جبکہ فرنیچر سمیت شیشے توٹ گئے۔

ہنگامہ آرائی پر انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا جس نے موقع سے وائے سی اے کے مرکزی صدر ڈاکٹر حامد بٹ اور پیرامیڈیکس کے نمائندے شیخ نصرت کو حراست میں لے لیا تاہم چند گھنٹے بعد دونوں کو رہا کر دیا گیا۔

 ادھر ایم ایس آفس میں توڑ پھوڑ اور حملہ کرنے کے کا عائد الزام کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد نے تھانہ شادمان پولیس کو بیس ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی بہت سے ناخوشگوار واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ ہاسٹل خالی کرانے کے معاملے پر پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکرز میں جھگڑا ہو گیا جس میں ڈنڈوں اور پتھروں کی بارش سے ایک ڈاکٹر جبکہ 6 پیرامیڈیکل سٹاف کے لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

پیرا میڈیکل سٹاف کے ہاسٹل پر ڈاکٹروں کے مبینہ قبضے کیخلاف پیرامیڈیکل سٹاف نے مزاحمت کی تو دونوں میں تصادم ہو گیا تھا جس کے بعد نوبت زبانی تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور ڈنڈوں اور پتھروں کے استعمال تک جا پہنچی تھی۔