ڈینگی کاممکنہ حملہ، ڈینگی سکواڈ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

2 Apr, 2020 | 07:34 PM

Malik Sultan Awan

(سعود بٹ) کورونا کے بعد ڈینگی کی وبا کے ممکنہ حملے کے پیش نظر صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے محکمہ ماحولیات ڈینگی اسکواڈ کو متحرک رہنے کی ہدایت  کردی۔
ترجمان محکمہ انرجی کے مطابق صوبائی وزیر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کو محکمانہ تیاریوں بارے آگا ہ کردیا گیا۔صوبہ بھر میں ڈینگی کے تدارک اور لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،صوبائی وزیر کی وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کروائی گئی جبکہ ڈینگی کے تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم پر زور دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر محمد رضوان کے مطابق عوام میں آگاہی مہم کے ذریعے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا شعور اجاگر کرنا ہوگا۔عوام کے تعاون سے ہی ڈینگی جیسے موذی مرض کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔دوماہ قبل بین الاقوامی کانفرنس آن ڈینگی 2020میں محکمہ ماحولیات نے بھرپور حصہ لیا تھا۔کانفرنس میں بین الاقوامی طبی ماہرین،سائنسدان اور محققین نے ڈینگی کے تدارک کی جامع حکمت عملی طے کی تھی۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا تاکہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

مزیدخبریں