منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

2 Apr, 2020 | 06:57 PM

( عمران یونس ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے تین سو مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ 10 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکے ہیں جبکہ مزید 10 ہزار خاندانوں کی فہرستیں بنا لی ہیں۔

منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں خرم نواز گنڈا پور، امجد علی شاہ، حافظ غلام فرید، انجینئر ثناء اللہ نے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر نوراللہ صدیقی، جواد حامد، مظہر محمود علوی و دیگر بھی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ منہاج القرآن کی ضلعی تنظیمیں مزدور خاندانوں میں راشن تقسیم کر رہی ہیں۔ اللہ نے جسے توفیق دی ہے۔ وہ مستحقین کی مدد کا دینی فرض ادا کرے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مستحقین تک راشن پہنچانے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب کرونا وباء میں دیہاڑی دار طبقہ اور مسحق افراد کی مدد کیلئے آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن دس ہزار فیملیز میں راشن تقسیم کرے گی۔ صدر ایسوسی ایشن وسیم احمد کے مطابق کرونا وباء میں دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن غریب افراد کیلئے راشن کا بندوبست کررہی ہے۔ دس ہزار فیملیز کو آٹا چینی دالیں گھی اور دیگر اجناس فراہم کر رہے ہیں۔ ضرورت مند اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر راشن کراہم کریں گے۔ مخیر حضرات کو چاہیئے کہ وہ زیادہ سے زادہ فلاحی کاموں کا حصہ بنیں۔     

مزیدخبریں