لاہور پولیس کے تین اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص

2 Apr, 2020 | 05:40 PM

Malik Sultan Awan

(عرفان ملک) سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس میں تین اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم فورس میں اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے ۔

سی سی پی او زولفقار حمید کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا چلا ہے اور ہر ممکن طور پر انکی مالی امداد کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کا بھی خیال رکھا جائے گا جبکہ باقی فورس کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے سی سی پی اوکا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ڈاکٹروں کی طرح فرنٹ لائن پر موجود ہے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بھی بروقار لائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب شہر میں 21 نئے کورونا کے مریض سامنے آگئے،  لاہور میں کورونا کے مریضوں کے مریضوں کی تعداد 199 ہو گئی جبکہ شہر لاہور میں پانچ مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے نئے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 199 ہوگئی ہے جبکہ میں مریضوں کی تعداد 914 ہو گئی ہے۔

پانچ مریض کورونا وائرس کی وجہ سے جان بحق ہو چکے ہیں، سب سے ذیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ میو ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ سب سے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔  کورنا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہری خود کو گھروں میں محفوظ رکھیں تاکہ وائرس سے بچا جا سکے.

مزیدخبریں