ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، شہر کے 70 فیصد تندور بند

کورونا وائرس، شہر کے 70 فیصد تندور بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) شہر میں کورونا وائرس کے اثرات، تندور کی روٹی کی مانگ میں کمی، تندوروں کو کھولنے کی حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے تندرو کی روٹی کی طلب میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

حکومت پنجاب نے تندروں کو کھولنے کے احکامات دیئے مگر پولیس زبردستی تندور بند کرا رہی ہے، جسکے باعث 70 فیصد تندور بند ہو گئے ہیں۔

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ تندوروں سے ہزاروں لوگوں کا روزگار منسلک ہے، جو اس وقت بے روزگار ہوچکے ہیں۔ حکومت پولیس کی جانب سے زبرستی تندور بند کرانے کا نوٹس لے۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے نان بائی بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2038 تک جاپہنچی جبکہ اب تک وبا سے 31 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

 پنجاب میں کورونا وائرس کے 845 کنفرم مریض اور 11 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی۔ صوبے بھر میں تمام مارکیٹیں، شادی ہالز، سینماگھر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

واضح رہے حکومت نے یکم سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔

 نیشنل کمانڈ کوآرڈینشن کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج فیصلہ ہوا ہے کہ یکم سے 14اپریل تک موجودہ صورتحال کو جاری رکھا جائے گا، 14 اپریل سے پہلےاین سی سی میٹنگ میں بندشیں رکھنے نہ ہٹانے کا فیصلہ ہوگا۔