چائلڈ بیورو کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

2 Apr, 2020 | 04:07 PM

Shazia Bashir

سعدیہ خان: کورونا کے خدشات کےپیش نظر چائلڈ بیورو نے ایک بار پھر بھکاریون کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا پہلے مرحلہ میں بھیک مانگنے والوں کو وارننگ دی جائے گی جبکہ اس کے بعد پولیس کے ساتھ مل کر بچوں کو تحویل میں لیا جائے گا چائلڈ بیورو مین مقیم بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے فی الوقت بھکاری بچون کو تحویل میں نہیں لیا گیا ۔
بھکاری مافیا سرگرم ،  خیرات صدقات کی آڑ میں گروہ کے گروہ گروپس کی شکل میں لوگوں کی گاڑیوں پر جھپکتے لوگ کرونا پھیلانے کا سب سے بڑا سبب بن سکتے ہیں اس خطرے کے پیش نظر چائلڈ بیورو نے بھکاری بچوں اور انکے سرپرستوں کو وارننگ دینا شروع کر دی۔
پہلے مرحلہ انکو آگاہ کیا جائے گا اس کے بعد اگر یہ مافیا بھیک مانگنے جیسی سرگرمیوں سے باز نہ آیا تو انکو پولیس کی مدد سے تحویل میں لے کر دیگر شیلٹرز ہوم میں منتقل کیا جائے گا چیرپرسن چائلڈ بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ کرونا کے خدشات کے پیش نظر ان بچوں کو بیورو میں بچوں کے ساتھ نہیں رکھا جاسکتا۔
محکمہ چائلڈ بیورو متعدد کارواییوں کے باوجود بھکاری مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکا جبکہ موجودہ صورتحال میں بھیک سے بڑا چیلنج کرونا کے خلاف جنگ ہے جو ان افراد کی وجہ سے پھیل سکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے  بغیر پروٹوکول شہر کے دورے کے دوران انہیں متعدد بھکاری بھیک مانگتے نظر آئے تھے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے آئی جی کو احکامات دیئے تھے  کہ گدا گروں کیخلاف اقدامات کیے جائیں،لاہور پولیس نے وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا تھا ، شہر کے مختلف مقامات پر بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا  فیٖصلہ کیا گیا تھا ۔

پولیس  کا کہنا تھا کہ ا ب تک بیس مقدمات درج کر کے پچیس سے زائد مرد اور خواتین گداگروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ کم عمر بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں