عدالت کا خاتون کو سسرالیوں کے چنگل سے نکالنے کا حکم

2 Apr, 2020 | 03:26 PM

Azhar Thiraj

یا ور ذوالفقار :لاہور ہائی کورٹ  نے سسرال والوں کی جانب سے خاتون  کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر خاتون کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا۔


جسٹس سردار احمد نعیم نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب کے محمد یوسف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کی بہن نازیہ بی بی کو سسرال والوں نے غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، سسرال کی جانب سے سے خاتون سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا ہے، وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ متعلقہ تھانے میں بھی درخواست دی تھی تاہم شنوائی نہ ہوئی، وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ خاتون نازیہ بی بی کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

خاتون کے شوہر کا چند روز قبل انتقال ہوا تھا اور جائیدد اد کی خاطر خاتون کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت خاتون نازیہ بی بی کی باز یابی کے احکامات جاری کرے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پر پولیس کو آئندہ سماعت پر خاتون کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

یاد رہے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے ، لاک ڈائون کے باوجود عدالتیں کھلی ہیں ،مقدمات کی سماعت بھی ہورہی ہے لیکن سائلین کی  جگہ وکلا پیش ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب بھرمیں  لاک ڈائون کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نےملزمان کی رہائی کے احکامات بذریعہ ای میل بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے،اب ملزموں کو ای میل کے ذریعے جیل سے رہائی ملے گی۔

 واضح رہے کہ   پاکستان میں  کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، پاکستان بھر میں  کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 تک جا پہنچی ہے۔بدھ کے روز پاکستان میں  کورونا وائرس سے پنجاب  میں  ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
 

مزیدخبریں