سٹی 42 :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کورونا کی وبا میں بھی پی سی بی کو معافی دی ،الزامات کی بارش کردی ۔کہتے ہیں کہ ہ بہت ساری چیزوں کو دیکھ کر چلنا پڑتا ہے اور سخت فیصلے کرنے ہوتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے ماضی میں اس بارے میں نہ کچھ کیا اور نہ ہی مثالیں قائم کیں جس کے بعد اس طرح کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔
پاکستان کے لیے بین الااقوامی کر کٹ میں 558میچوں میں 11196رنز اور 541وکٹیں حاصل کر نے والے مایہ ناز آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ حقیقیت یہ ہے کہ ماضی میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، ہم نے وہاں مثالیں قائم نہیں کیں لیکن اب وقت ہے کہ محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ،وہ درست کہہ رہا ہے ،اب آپ قوانین بنائیں اگر اس قسم کے معاملات سے مستقبل میں بچنا چاہتے ہیں ۔
یاد رہے ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سخت قوانین بنانے چاہییں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی میں اگر کوئی مثال میچ فکسنگ کے معاملے میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے قائم کی ہوتی تو آج ہمیں بدنامی کا سامنا نہیں کر نا پڑتا۔
خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے میدان خالی پڑے ہیں،متعدد سٹیڈیمز کو تو قرنطینہ میں بدل گیا ہے،پاکستان میں پی ایس ایل کو بھی لیگ مرحلے میں ختم کردیا گیا تھا،سیمی فائنلز اور فائنل میچ ملتوی کردئیے گئے تھے۔
دنیائے ٹینس کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن چیمپیئن شپ کورونا وائرس کے باعث خطرات سےدوچار تھا جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے،دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ یہ ایونٹ منسوخ کیا گیا ہے،برازیل کے دو فٹ بال گرائونڈ،یو ایس اوپن کے ٹینس کورٹ کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے،جہاں شائقین داد دیتے نظر آتے تھے اب وہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔